سنن ابن ماجه
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
بَابُ : فَضْلِ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى باب: اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، كُلُّهُمْ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ أَرْسَلَ بِنَفَقَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَقَامَ فِي بَيْتِهِ فَلَهُ بِكُلِّ دِرْهَمٍ سَبْعُ مِائَةِ دِرْهَمٍ ، وَمَنْ غَزَا بِنَفْسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ فِي وَجْهِ ذَلِكَ فَلَهُ بِكُلِّ دِرْهَمٍ سَبْعُ مِائَةِ أَلْفِ دِرْهَمٍ ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ سورة البقرة آية 261 " .
´علی بن ابی طالب ، ابوالدردا ء ، ابوہریرہ ، ابوامامہ باہلی ، عبداللہ بن عمر ، عبداللہ بن عمرو بن العاص ، جابر بن عبداللہ اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص فی سبیل اللہ ( اللہ کی راہ میں ) خرچ بھیجے ، اور اپنے گھر بیٹھا رہے تو اس کے لیے ہر درہم کے بدلے سات سو درہم ہیں ، اور جو شخص فی سبیل اللہ ( اللہ کے راستے میں ) بذات خود جہاد کرنے نکلے ، اور خرچ کرے ، تو اسے ہر درہم کے بدلے سات لاکھ درہم کا ثواب ملے گا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : «والله يضاعف لمن يشاء» ” اور اللہ تعالیٰ جیسے چاہے دو گنا کر دے “ ( سورۃ البقرہ : ۲۶۱ ) ۔
حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابودرداء، حضرت ابوہریرہ، حضرت ابوامامہ باہلی، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عمرو، حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں خرچ بھیجتا ہے اور خود گھر میں مقیم رہتا ہے، اسے ایک درہم کے بدلے میں سات سو درہم کا ثواب ملتا ہے، اور جو شخص خود اللہ کی راہ میں جنگ کرتا ہے اور اس سلسلے میں خرچ کرتا ہے، اسے ایک درہم کے بدلے میں سات لاکھ درہم کا ثواب ملتا ہے۔“ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ [سورة البقرة: 261] ”اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہتا ہے ثواب دگنا کر دیتا ہے۔“