سنن ابن ماجه
كتاب الديات— کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
بَابُ : الْجُبَارِ باب: جن چیزوں میں نہ دیت ہے نہ قصاص ان کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : " قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ ، وَالْبِئْرَ جُبَارٌ ، وَالْعَجْمَاءَ جَرْحُهَا جُبَارٌ " ، وَالْعَجْمَاءُ : الْبَهِيمَةُ مِنَ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا ، وَالْجُبَارُ : هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ .
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا : ” کان بیکار ہے اور کنواں بیکار و رائیگاں ہے ، اور بےزبان ( جانور ) کا زخم بیکار و رائیگاں ہے “ ۱؎ ۔ «عجماء» چوپائے وغیرہ حیوانات کو کہتے ہیں ، اور «جبار» ایسے نقصان کو کہتے ہیں جس میں جرمانہ اور تاوان نہیں ہوتا ۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ «الْمَعْدِنُ جُبَارٌ» ”کان ہدر (رائیگاں) ہے“، «الْبِئْرُ جُبَارٌ» ”کنواں ہدر ہے“، اور «الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ» ”چوپائے کا پہنچایا ہوا زخم ہدر ہے“۔“ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”«الْعَجْمَاءُ» سے مراد مویشی وغیرہ جانور ہیں۔ اور «جُبَارٌ» یعنی ہدر وہ ہوتا ہے جس کا کوئی تاوان (یا دیت وغیرہ) نہ ہو۔“