سنن ابن ماجه
كتاب الديات— کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
بَابُ : لاَ يَجْنِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ باب: دوسرے کے جرم اور گناہ میں کسی اور کے نہ پکڑا جائے گا۔
حدیث نمبر: 2671
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ ، عَنِ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ ابْنِي فَقَالَ : " لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´خشخاش عنبری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیری اس کے جرم پر اور اس کی تیرے جرم پر گرفت نہیں ہو گی “ ۔