حدیث نمبر: 2664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَا : " قَتَلَ رَجُلٌ عَبْدَهُ عَمْدًا مُتَعَمِّدًا ، فَجَلَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةً ، وَنَفَاهُ سَنَةً وَمَحَا سَهْمَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے اپنے غلام کو جان بوجھ کر قتل کر دیا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سو کوڑے مارے ، ایک سال کے لیے جلا وطن کیا ، اور مسلمانوں کے حصوں میں سے اس کا حصہ ختم کر دیا ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الديات / حدیث: 2664
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف جدا , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, إسحاق بن أبي فروة: متروك, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 474
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 8663 ، 10022 ، ومصباح الزجاجة : 938 ) ( ضعیف جدا ) » ( سند میں اسحاق بن عبد اللہ متروک راوی ہے ، اور اسماعیل بن عیاش غیر شامیوں سے روایت میں ضعیف ہیں )