حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَبْدًا مِنْ رَقِيقِ الْخُمُسِ سَرَقَ مِنَ الْخُمُسِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَقْطَعْهُ وَقَالَ : " مَالُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ سَرَقَ بَعْضُهُ بَعْضًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` بیت المال کے لیے مال غنیمت کے پانچویں حصے میں جو غلام ملے تھے ان میں سے ایک غلام نے خمس ( پانچویں حصہ ) میں سے کچھ چرا لیا ، یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیش کیا گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا : ” ( خمس ) اللہ کا مال ہے ، ایک نے دوسرے کو چرایا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الحدود / حدیث: 2590
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, جبارة: ضعيف جدًا, وحجاج بن تميم:ضعيف, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 472
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 6508 ( ألف ) ، ومصباح الزجاجة : 916 ) ( ضعیف ) » ( حجاج بن تمیم ضعیف ہیں ، ملاحظہ الإرواء : 2444 )