حدیث نمبر: 2487
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي الصُّغْدِيِّ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حَرِيمُ الْبِئْرِ مَدُّ رِشَائِهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کنویں کی چوحدی اس کی رسی کی لمبائی کے برابر ہو گی “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الرهون / حدیث: 2487
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف،ثابت بن محمد انقلب علي ابن ماجة وصوابه محمد بن ثابت كما ذكره الذھبي في الكاشف وقد ضعفوه ومنصور بن صقير متفق علي ضعفه ‘‘ منصور بن صقير: ضعيف (تقريب: 2903), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 468
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 4386 ، ومصباح الزجاجة : 877 ) ( ضعیف ) » ( سند میں ثابت بن محمد ہے صحیح محمد بن ثابت ہے اور منصور بن صقیر ضعیف راوی ہیں )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´کنویں کی چوحدی (رقبہ) کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنویں کی چوحدی اس کی رسی کی لمبائی کے برابر ہو گی۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2487]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل:: (1)
رسے کی لمبائی سےمراد یہ ہے کہ پانی کس قدر گہر ا ہے اور ڈول کےساتھ کتنا لمبا رسا کنویں میں لٹکایا جائے تو پانی تک پہنچتا ہے یعنی کنویں کے قریب کی اتنی جگہ کنویں کا حریم ہے۔

(2)
ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے اورنیچے تحقیق وتخریج میں اس کے شواہد ذکر کرنے کے بعد کہا ہے کہ مذکورہ روایت ان شواہد کی بنا پرحسن درجے تک پہنچ جاتی ہے لہٰذا مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اورقابل حجت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2487 سے ماخوذ ہے۔