سنن ابن ماجه
(أبواب كتاب السنة)— (ابواب کتاب: سنت کی اہمیت و فضیلت)
بَابُ : الْوَصَاةِ بِطَلَبَةِ الْعِلْمِ باب: طالبان علم کی وصیت۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى الْحَسَنِ نَعُودُهُ حَتَّى مَلَأْنَا الْبَيْتَ ، فَقَبَضَ رِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ نَعُودُهُ حَتَّى مَلَأْنَا الْبَيْتَ ، فَقَبَضَ رِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَلَأْنَا الْبَيْتَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ لِجَنْبِهِ ، فَلَمَّا رَآنَا قَبَضَ رِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّهُ سَيَأْتِيكُمْ أَقْوَامٌ مِنْ بَعْدِي يَطْلُبُونَ الْعِلْمَ ، فَرَحِّبُوا بِهِمْ ، وَحَيُّوهُمْ ، وَعَلِّمُوهُمْ " ، قَالَ : فَأَدْرَكْنَا وَاللَّهِ أَقْوَامًا مَا رَحَّبُوا بِنَا ، وَلَا حَيَّوْنَا ، وَلَا عَلَّمُونَا إِلَّا بَعْدَ أَنْ كُنَّا نَذْهَبُ إِلَيْهِمْ فَيَجْفُونَا .
´اسماعیل ( اسماعیل بن مسلم ) کہتے ہیں کہ` ہم حسن بصری کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا ، انہوں نے اپنے پاؤں سمیٹ لیے پھر کہا : ہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا ، تو انہوں نے اپنے پاؤں سمیٹ لیے ، اور کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ، یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلو کے بل لیٹے ہوئے تھے ، جب آپ نے ہمیں دیکھا تو اپنے پاؤں سمیٹ لیے پھر فرمایا : ” عنقریب میرے بعد کچھ لوگ طلب علم کے لیے آئیں گے ، تو تم انہیں مرحبا کہنا ، مبارکباد پیش کرنا ، اور انہیں علم دین سکھانا “ ۔ پھر حسن بصری کہتے ہیں : قسم اللہ کی ( طلب علم میں ) ہمارا بہت سے ایسے لوگوں سے سابقہ پڑا کہ انہوں نے نہ تو ہمیں مرحبا کہا ، نہ ہمیں مبارکباد دی ، اور نہ ہی ہمیں علم دین سکھایا ، اس پر مزید یہ کہ جب ہم ان کے پاس جاتے تو وہ ہمارے ساتھ بری طرح پیش آتے ۔
اسماعیل (بن مسلم) رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم حسن بصری رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے ان کے ہاں گئے (ہم لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ) کمرہ ہم لوگوں سے بھر گیا، حسن بصری رحمہ اللہ نے اپنے پاؤں سمیٹ لیے اور فرمایا: (ایک بار) ہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کے لیے ان کے ہاں گئے حتیٰ کہ کمرہ بھر گیا تو انہوں نے بھی پاؤں سمیٹ لیے تھے اور فرمایا تھا: ”ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے حتیٰ کہ کمرہ بھر گیا، آپ ﷺ پہلو کے بل لیٹے ہوئے تھے۔ ہمیں دیکھ کر قدم مبارک سمیٹ لیے۔ پھر فرمایا: ”میرے بعد تمہارے پاس بہت سے لوگ علم کی طلب میں آئیں گے، تم انہیں «مَرْحَبًا» ”خوش آمدید“ کہنا، انہیں دعائیں دینا اور انہیں تعلیم دینا۔“” حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہمیں تو ایسے لوگ ملے جنہوں نے ہمیں نہ «مَرْحَبًا» ”مرحبا“ کہا، نہ دعائیں دیں اور تعلیم بھی اس طرح دی کہ ہم ان کے پاس جاتے تھے اور وہ ہم سے بے رخی کا اظہار کرتے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اسماعیل (اسماعیل بن مسلم) کہتے ہیں کہ ہم حسن بصری کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا، انہوں نے اپنے پاؤں سمیٹ لیے پھر کہا: ہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا، تو انہوں نے اپنے پاؤں سمیٹ لیے، اور کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، یہاں تک کہ ہم سے گھر بھر گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلو کے بل لیٹے ہوئے تھے، جب آپ نے ہمیں دیکھا تو اپنے پاؤں سمیٹ لیے پھر فرمایا: " عنقریب میرے بعد کچھ لوگ طلب علم کے لیے آئیں گے، تو تم انہیں مرحبا کہنا، مبارکباد پیش کرنا، اور انہیں علم۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 248]
حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ تابعی ہیں ان کے اساتذہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اور کبار تابعین ہیں۔
ان حضرات کے متعلق یہ تصور کرنا دشوار ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرتے تھے۔