حدیث نمبر: 2458
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ ، قَالَ : كُنَّا نُكْرِي الْأَرْضَ عَلَى أَنَّ لَكَ مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ وَلِي مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ " فَنُهِينَا أَنْ نُكْرِيَهَا بِمَا أَخْرَجَتْ وَلَمْ نُنْهَ أَنْ نُكْرِيَ الْأَرْضَ بِالْوَرِقِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´حنظلہ بن قیس کہتے ہیں کہ` میں نے رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم زمین کو اس شرط پر کرایہ پر دیتے تھے کہ فلاں جگہ کی پیداوار میری ہو گی ، اور فلاں جگہ کی تمہاری ، تو ہم کو پیداوار پر زمین کرائے پر دینے سے منع کر دیا گیا ، البتہ چاندی کے بدلے یعنی نقد کرائے پر دینے سے ہمیں منع نہیں کیا گیا ہے ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: اس قسم کی شرط بٹائی کی زمین میں درست نہیں ہے، کیونکہ اس میں اس بات کا خطرہ ہے کہ کسی قطعہ زمین کی پیداوار خوب ہوا، اور دوسرے قطعہ میں کچھ پیدا نہ ہو، دراصل اسی قسم کی بٹائی سے رسول اکرم ﷺ نے منع فرمایا تھا، صحابی رسول رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اس سے مطلق بٹائی کی ممانعت سمجھ لی۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الرهون / حدیث: 2458
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث «صحیح البخاری/الحرث 7 ( 2327 ) ، 12 ( 2332 ) ، 19 ( 2346 ) ، الشروط 7 ، ( 2722 ) ، صحیح مسلم/البیوع 19 ( 1547 ) ، سنن ابی داود/البیوع 31 ( 3392 ، 3393 ) ، سنن النسائی/المزارعة 2 ( 3930 ، 3931 ، 3933 ) ، ( تحفة الأشراف : 3553 ) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/کراء الارض 1 ( 1 ) ، مسند احمد ( 4/142 ) ( صحیح ) »