حدیث نمبر: 2455
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُحَاقَلَةُ اسْتِكْرَاءُ الْأَرْضِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ سے منع کیا ہے ، اور محاقلہ زمین کو کرایہ پر دینا ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الرهون / حدیث: 2455
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح ق وليس عند خ تفسير المحاقلة , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث « صحیح البخاری/البیوع 81 ( 2186 ) ، صحیح مسلم/البیوع 17 ( 1546 ) ، ( تحفة الأشراف : 4418 ) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/البیوع 13 ( 24 ) ، مسند احمد ( 3/6 ، 8 ، 60 ) ، سنن الدارمی/البیوع 23 ( 2599 ) ( صحیح ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2186 | صحيح مسلم: 1546 | سنن نسائي: 3916 | موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 493

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3916 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ اسود بن علاء نے ان سب کی مخالفت کی ہے، اور حدیثوں روایت کی ہے: عن ابی سلمۃ عن رافع بن خدیج۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3916]
اردو حاشہ: محمد بن عمرو‘ عمر بن ابوسلمہ اور یحییٰ بن ابوکثیر نے بالترتیب ابوسعید خدری‘ ابوہریرہ اور جابر بن عبداللہؓ کا نام لیا ہے جبکہ اسود بن علاء نے ان مذکورہ کے بجائے رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3916 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 493 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´مزابنہ اور محاقلہ کا بیان`
«. . . عن أبى سعيد الخدري: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن المزابنة والمحاقلة. والمزابنة: اشتراء الثمر بالتمر فى رؤوس النخل، والمحاقلة: كراء الأرض بالحنطة . . .»
. . . سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دو سَودوں) مزابنہ اور محقلہ سے منع فرمایا ہے۔ مزابنہ یہ ہے کہ درختوں پر تازہ کھجوروں کو چھوہاروں کے بدلے خریدا جائے اور محاقلہ (مقرر) گندم کے بدلے میں زمیں کو کرائے پر دینے کو کہتے ہیں . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 493]
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2186، ومسلم 105/1546، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اس حدیث کی تشریح میں حافظ ابن عبدالبر نے فرمایا: اس پر اجماع ہے کہ راوی اپنی روایت کی جو تشریح کرتا ہے وہی قابل تسلیم ہے کیونکہ وہ اپنی روایت کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔ [التمهيد 2/313]
➋ زمین کا ایک حصہ مخصوص کرکے اس کی فصل وغیرہ کے بدلے میں زمین کرائے پر دینا تو ممنوع ہے لیکن سونے چاندی (یا رقم) کے بدلے میں جائز ہے جیسا کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 2346، 2347، وصحيح مسلم 1547] اور آنے والی حدیث (162) اسی طرح کل فصل کے آدھ (نصف) وغیرہ پر زمین دینا بھی جائز ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 2328، وصحيح مسلم 1551] سعید بن المسیب رحمہ اللہ بھی اسے جائز سمجھتے تھے۔ [موطأ امام مالك 2/625 ح1356، وسنده صحيح]
➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس بات سے منع فرما دیں اُس سے بچنا ضروری ہے اِلا یہ کہ جواز کی کوئی دلیل یا قرینہ صحیحہ ہو۔
➍ اسلام میں ایسے سودوں کی ممانعت ہے جن میں کسی ایک فریق کے واضح نقصان کا اندیشہ ہو۔
درج بالا اقتباس موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 158 سے ماخوذ ہے۔