سنن ابن ماجه
كتاب الصدقات— کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
بَابُ : إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ باب: محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2417
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2417]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے۔
(2)
تنگ دست مقروض پرآسانی کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اس سے سختی کے ساتھ مطالبہ نہ کیا جائے اسے مزید مہلت دی جائے یا قرض معاف کر دیا جائے۔
(3)
نیکیوں کا بدلہ آخرت میں توملتا ہی ہے اللہ تعالی دنیا میں بھی اچھا بدلہ عطا فرماتا ہے اسی طرح گناہوں کی وجہ سے جس طرح آخرت میں سزاملتی ہے، دنیا میں بھی اس کے برے اثرات ظاہر ہوتےہیں۔
(4)
اسلام کی اخلاقی تعلیمات پرعمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوتا ہے جس کے فوائد نیکی کرنے والے کوبھی پہنچتے ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2417 سے ماخوذ ہے۔