سنن ابن ماجه
كتاب الهبات— کتاب: ہبہ کے احکام و مسائل
بَابُ : الرُّجُوعِ فِي الْهِبَةِ باب: ہبہ کر کے واپس لینے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2384
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعُودُ فِي عَطِيَّتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ فَأَكَلَهُ " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس شخص کی مثال جو ہبہ کر کے واپس لے اس کتے جیسی ہے جو خوب آسودہ ہو کر کھا لے ، پھر قے کر کے اسے چاٹے “ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنا عطیہ واپس لیتا ہے، وہ کتے کی طرح ہے، جو کھاتا رہتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کو دوبارہ کھانے لگ جاتا ہے۔“