سنن ابن ماجه
كتاب التجارات— کتاب: تجارت کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا لِلرَّجُلِ مِنْ مَالِ وَلَدِهِ باب: اولاد کے مال میں والدین کے حق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2291
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلًا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا ، وَإِنَّ أَبِي يُرِيدُ أَنْ يَجْتَاحَ مَالِي ، فَقَالَ : " أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! میرے پاس مال اور اولاد دونوں ہیں ، اور میرے والد میرا مال ختم کرنا چاہتے ہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اور تمہارا مال دونوں تمہارے والد کے ہیں “ ۔