سنن ابن ماجه
كتاب التجارات— کتاب: تجارت کے احکام و مسائل
بَابُ : الأَسْوَاقِ وَدُخُولِهَا باب: بازار اور اس میں جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2234
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا عَوْنٌ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ غَدَا إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ غَدَا بِرَايَةِ الْإِيمَانِ ، وَمَنْ غَدَا إِلَى السُّوقِ غَدَا بِرَايَةِ إِبْلِيسَ " .
´سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے : ” جو صبح سویرے نماز فجر کے لیے گیا ، وہ ایمان کا جھنڈا لے کر گیا ، اور جو صبح سویرے بازار گیا وہ ابلیس کا جھنڈا لے کر گیا “ ۔
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جو شخص صبح کے وقت فجر کی نماز کے لیے جاتا ہے، وہ ایمان کا جھنڈا لے کر جاتا ہے اور جو شخص صبح صبح بازار جاتا ہے، وہ ابلیس کا جھنڈا لے کر جاتا ہے۔“”