حدیث نمبر: 2114M
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوَحَاظِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مرفوعاً مروی ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الكفارات / حدیث: 2114M
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحیح البخاری/ الإیمان والنذور 1 ( 6626 ) ، ( تحفة الأشراف : 14256 ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6626

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6626 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6626. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اپنے گھر والوں کے معاملے میں قسم پر اڑا رہے اور بہت گناہ گار ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ نیکی کرے" یعنی قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6626]
حدیث حاشیہ: اس میں یہ اشارہ ہےکہ غلط قسم پر اڑے رہنا کوئی عمدہ کام نہیں ہے بلکہ اسے توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دینا یہ ہی بہتر ہے ذیل کی احادیث میں بھی یہی مضمون بیان ہوا ہے۔
قسم کھانے میں غور واحتیاط کی بہت ضرورت ہے اور قسم صرف اللہ کے نام کی کھانی چاہیے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6626 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6626 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6626. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اپنے گھر والوں کے معاملے میں قسم پر اڑا رہے اور بہت گناہ گار ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ نیکی کرے" یعنی قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6626]
حدیث حاشیہ:
(1)
اگر کسی کے قسم پر قائم رہنے سے اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو اور وہ اس سے پریشان ہوں تو وہ اپنی قسم پر اصرار نہ کرے بلکہ قسم توڑ کر اس کا کفارہ دے دے۔
اسے یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ قسم پر اڑے رہنا نیکی ہے۔
ایسے حالات میں قسم توڑ دی جائے تاکہ اس کے گھر والے ضرر اور نقصان سے محفوظ رہیں۔
اگر وہ کہے کہ میں قسم نہیں توڑتا کیونکہ مجھے اس اقدام سے گناہ کا خوف ہے تو وہ غلطی پر ہے۔
واللہ أعلم۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ اہل خانہ کا ذکر اتفاقی ہے اگر یہی علت دوسروں میں پائی جائے تو ان کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ قسم کو توڑ کر اس کا کفارہ دے دیا جائے۔
(فتح الباري: 635/11)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6626 سے ماخوذ ہے۔