سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 200
باب: جہمیہ کا انکار صفات باری تعالیٰ۔
بَابُ : فِيمَا أَنْكَرَتِ الْجَهْمِيَّةُ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ لَيَضْحَكُ إِلَى ثَلَاثَةٍ لِلصَّفِّ فِي الصَّلَاةِ ، وَلِلرَّجُلِ يُصَلِّي فِي جَوْفِ اللَّيْلِ ، وَلِلرَّجُلِ يُقَاتِلُ " أُرَاهُ قَالَ : خَلْفَ الْكَتِيبَةِ " .
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ تین طرح کے لوگوں کو دیکھ کر ہنستا ہے : ایک نماز میں نمازیوں کی صف ، دوسرا وہ شخص جو رات کے درمیانی حصہ میں اٹھ کر نماز پڑھتا ہے ، تیسرا وہ شخص جو جہاد کرتا ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لشکر کے پیچھے “ ، یعنی ان کے بھاگ جانے کے بعد ۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تین افراد کو دیکھ کر ہنستا ہے (اور خوش ہوتا ہے): نمازیوں کی صف، اور جو شخص رات کے اوقات میں نماز پڑھتا ہے، اور جو شخص (فوج کے) دستے کے پیچھے (ساتھیوں کا دفاع کرتے ہوئے) جنگ کرتا ہے۔“