سنن ابن ماجه
كتاب الزكاة— کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
بَابُ : زَكَاةِ الْعَسَلِ باب: شہد کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1823
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ الْمُتَعِيُّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ لِي نَحْلًا ، قَالَ : " أَدِّ الْعُشْرَ " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ احْمِهَا لِي ، " فَحَمَاهَا لِي " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوسیارہ متقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کا دسواں حصہ بطور زکاۃ ادا کرو “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ جگہ میرے لیے خاص کر دیجئیے ، چنانچہ آپ نے وہ جگہ میرے لیے خاص کر دی ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی بطور حفاظت و نگرانی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاگیر میں دے دی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´شہد کی زکاۃ کا بیان۔`
ابوسیارہ متقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اس کا دسواں حصہ بطور زکاۃ ادا کرو “، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ جگہ میرے لیے خاص کر دیجئیے، چنانچہ آپ نے وہ جگہ میرے لیے خاص کر دی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1823]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحابی کے پاس شہد کی مکھیاں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے بعض درختوں پر مکھیاں شہد کا چھتہ لگایا کرتی ہیں۔
خاص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان چھتوں کو ان کی ملکیت قرار دے دیا تاکہ کوئی شخص ان کی اجازت کے بغیر ان درختوں کے چھتوں سے شہد نہ نکالے۔
جو درخت کسی کی ملکیت نہ ہوں، ان پر لگے ہوئے چھتے سے جو شخص چاہے شہد نکال سکتا ہے۔
شہد کی زکاۃ دسواں حصہ ہے۔
اگر دس مشکیزے شہد ہو تو ایک مشکیزہ زکاۃ ادا کرے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1823 سے ماخوذ ہے۔