سنن ابن ماجه
كتاب الصيام— کتاب: صیام کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَقِيءُ باب: روزہ دار قے کر دے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 1675
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ ابنا عبيد الطنافسي ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يُحَدِّثُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَرَجَ عَلَيْهِمْ فِي يَوْمٍ كَانَ يَصُومُهُ ، فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَشَرِبَ " ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كُنْتَ تَصُومُهُ ، قَالَ : " أَجَلْ وَلَكِنِّي قِئْتُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ایک ایسے دن میں آئے جس میں آپ روزہ رکھا کرتے تھے ، آپ نے ایک برتن منگوایا اور پانی پیا ، ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ دن تو آپ کے روزے کا ہے ؟ ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، لیکن آج میں نے قے کی ہے “ ۔