حدیث نمبر: 1583
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُتْبَعَ جِنَازَةٌ مَعَهَا رَانَّةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا ” جس کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الجنائز / حدیث: 1583
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, أبو يحيي القتات: روي عنه إسرائيل أحاديث كثيرة مناكير جدًا،قاله أحمد (سنن أبي داود:4069), وللحديث شواھد ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 435
تخریج حدیث « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 7405 ، ومصباح الزجاجة : 570 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 2/92 ) ( حسن ) » ( لیث نے مجاہد سے روایت کرنے میں ابویحییٰ القتات کی متابعت کی ہے ، اس لئے یہ حدیث حسن ہے ، تراجع الألبانی : رقم : 528 )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´نوحہ (میت پر چلا کر رونا) منع ہے۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا " جس کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1583]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ الموسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اور شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
موسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اس بات کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت مجموع طرق اور شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 480، 479/9- وأحکام الجنائز، ص: 70)

(2)
جنازہ کے ساتھ جانا مسلمان کا مسلمان پر ایک اہم حق ہے۔
لیکن گناہ کے ارتکاب کی صورت میں یہ حق ختم ہوجاتا ہے۔
اس طرح دعوت قبول کرنا بھی مسلمان کامسلمان پر حق ہے۔
لیکن اگر تقریب میں گناہ کے کام ہورے ہوں۔
مثلاً بے پردگی، تصویر کشی، ویڈیو فلم بنانا، ہندوانہ رواج پر تو ایسی تقریب میں شریک نہ ہونا درست ہے۔
خاص طور پر جب حاضر نہ ہونے سے گناہ کا ارتکاب کرنے والے کو تنبیہ ہونے کی توقع ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1583 سے ماخوذ ہے۔