سنن ابن ماجه
باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب
بَابُ : فَضَائِلِ خَبَّابٍ باب: خباب رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 155
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، مِثْلَهُ عِنْدَ ابْنِ قُدَامَةَ ، غَيْرَ أَنَّهُ يَقُولُ فِي حَقِّ زَيْدٍ : " وَأَعْلَمُهُمْ بِالْفَرَائِضِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوقلابہ سے ابن قدامہ کے نزدیک اسی کے مثل مروی ہے` مگر فرق یہ ہے کہ اس میں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے حق میں : «أفرضهم» کے بجائے «أعلمهم بالفرائض» ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´خباب رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔`
ابوقلابہ سے ابن قدامہ کے نزدیک اسی کے مثل مروی ہے مگر فرق یہ ہے کہ اس میں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے حق میں: «أفرضهم» کے بجائے «أعلمهم بالفرائض» ہے۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 155]

اردو حاشہ: (1)
اس حدیث میں بعض صحابہ کرام ؓ کی امتیازی خوبیاںبیان کی گئی ہیں، ہر صحابی جس صفت میںدوسروں سے ممتاز ہے اس کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم صحابہ کرام ؓ میں ہر قسم کی خوبیاں موجود تھیں
(2)
قائد کو اپنے ساتھیوں کی خوبیوں کا علم ہونا چاہیےتاکہ ہر شخص کو وہ فرائض سونپے جائیں جنھیں وہ ادا کرنے کی اہلیت زیادہ رکھتا ہو۔
(3)
مختلف علماء الگ الگ شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، ہر علم کے لیے اس کے ماہر عالم کی طرف رجوع کرنا چاہیے، ان سب کی اہمیت، معاشرے میں ان کی ضرورت اور ان کی قدرومنزلت برابر ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 155 سے ماخوذ ہے۔