سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 1522
باب: نماز جنازہ اور میت کی تدفین کے ممنوع اوقات کا بیان۔
بَابُ : مَا جَاءَ فِي الأَوْقَاتِ الَّتِي لاَ يُصَلَّى فِيهَا عَلَى الْمَيِّتِ وَلاَ يُدْفَنُ
حدیث نمبر: 1522
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صَلُّوا عَلَى مَوْتَاكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ " .
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے مردوں کی نماز جنازہ رات اور دن میں جس وقت چاہو پڑھو “ ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ”اپنے فوت ہونے والوں کا جنازہ رات کو بھی پڑھو اور دن کو بھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´نماز جنازہ اور میت کی تدفین کے ممنوع اوقات کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے مردوں کی نماز جنازہ رات اور دن میں جس وقت چاہو پڑھو۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1522]
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے مردوں کی نماز جنازہ رات اور دن میں جس وقت چاہو پڑھو۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1522]
اردو حاشہ:
فائدہ: حدیث (1519)
میں جو مکروہ اوقات ذکر ہوئے ہیں۔
ان کے علاوہ کسی بھی وقت نما ز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔
لیکن رات کو جنازہ پڑھنے میں حاضری کم ہوگی۔
بہت سے مسلمانوں کو اطلاع نہیں ہوسکے گی۔
یا اطلاع کے باوجود ان کو حاضر ہونے میں مشقت ہوگی۔
اس لئے بہتر ہے کہ ایسے وقت جنازہ پڑھا جائے۔
جب زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوسکیں۔
یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے۔
تاہم دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ مکروہ اوقات کے علاوہ ہروقت نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1522 سے ماخوذ ہے۔