سنن ابن ماجه
باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب
بَابُ : فَضَائِلِ بِلاَلٍ باب: بلال رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ ، عَنْ سَالِمٍ : أَنَّ شَاعِرًا مَدَحَ بِلَالَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ : بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ خَيْرُ بِلَالٍ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : " كَذَبْتَ لَا ، بَلْ بِلَالُ رَسُولِ اللَّهِ خَيْرُ بِلَالٍ " .
´سالم سے روایت ہے کہ` ایک شاعر نے بلال بن عبداللہ کی مدح سرائی کی ، اور مصرعہ کہا : ” «بلال بن عبد الله خير بلال» بلال بن عبداللہ بلالوں میں سب سے بہتر ہیں “ ، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا : تم غلط کہہ رہے ہو ، ایسا نہیں ہے ، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلال بلالوں میں سب سے افضل اور بہتر ہیں ۔
حضرت سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے، کسی شاعر نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے بلال رحمہ اللہ کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہہ دیا: ”عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے بلال ہر بلال سے اچھے ہیں۔“ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو جھوٹ کہتا ہے، نہیں، بلکہ اللہ کے رسول ﷺ کے بلال رضی اللہ عنہ ہر بلال سے اچھے ہیں۔“