سنن ابن ماجه
باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب
بَابُ : فَضْلِ سَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَالْمِقْدَادِ باب: سلمان، ابوذر اور مقداد رضی اللہ عنہم کے مناقب و فضائل۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ " ، قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ ؟ قَالَ : " عَلِيٌّ مِنْهُمْ " ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا : " وَأَبُو ذَرٍّ ، وَسَلْمَانُ ، وَالْمِقْدَادُ " .
´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے مجھے چار افراد سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے ، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے “ ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کون لوگ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” علی انہیں لوگوں میں سے ہیں ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا ) ، اور ابوذر ، سلمان اور مقداد ہیں “ ۔
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے چار حضرات سے محبت رکھنے کا حکم دیا، اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ایک علی رضی اللہ عنہ ہیں۔“ یہ بات آپ ﷺ نے تین بار فرمائی۔ پھر فرمایا: ”اور ابوذر، سلمان اور مقداد رضی اللہ عنہم۔“
تشریح، فوائد و مسائل
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ نے مجھے چار شخصوں سے محبت کا حکم دیا ہے، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت کرتا ہے "، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! ہمیں ان کا نام بتا دیجئیے، آپ نے فرمایا: " علی انہیں میں سے ہیں "، آپ اس جملہ کو تین بار دہرا رہے تھے " اور باقی تین: ابوذر، مقداد اور سلمان ہیں، مجھے اللہ نے ان لوگوں سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، اور مجھے اس نے بتایا ہے کہ وہ بھی ان لوگوں سے محبت رکھتا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3718]
وضاحت:
نوٹ:
(سند میں ابوربیعہ ایادی لین الحدیث، اور شریک القاضی ضعیف الحفظ ہیں)