سنن ابن ماجه
كتاب الجنائز— کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا جَاءَ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ باب: مریض کی عیادت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ ، فَقَالَ : " أَتَشْتَهِي شَيْئًا ؟ أَتَشْتَهِي كَعْكًا ؟ ، قَالَ : نَعَمْ ، فَطَلَبُوا لَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے گئے ، تو پوچھا : ” کیا کچھ کھانے کو جی چاہتا ہے ؟ کیا کیک کھانا چاہتے ہو ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، تو لوگوں نے اس کے لیے کیک منگوایا ۔