حدیث نمبر: 1427
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيل ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ إِذَا صَلَّى أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ ، أَوْ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ ؟ " يَعْنِي : السُّبْحَةَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم میں کا کوئی اتنا عاجز و مجبور ہے کہ جب ( فرض ) نماز پڑھ چکے تو نفل کے لیے آگے بڑھ جائے ، یا پیچھے ہٹ جائے ، یا دائیں ، بائیں ہو جائے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب إقامة الصلاة والسنة / حدیث: 1427
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سنن أبي داود (1006), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 427
تخریج حدیث « صحیح البخاری/الأاذان 57 ( 848 ) تعلیقاً ، سنن ابی داود/الصلاة 194 ( 1006 ) ، ( تحفة الأشراف : 12179 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 2/425 ) ( صحیح ) » ( سند میں لیث بن أبی سلیم ضعیف ، اور ابراہیم بن اسماعیل مجہول الحال ہیں ، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے ، ملاحظہ ہو : صحیح ابی داود : 629 ، 922 ، 1034 )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1006

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´فرض نماز پڑھنے کی جگہ پر نفل پڑھنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں کا کوئی اتنا عاجز و مجبور ہے کہ جب (فرض) نماز پڑھ چکے تو نفل کے لیے آگے بڑھ جائے، یا پیچھے ہٹ جائے، یا دائیں، بائیں ہو جائے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1427]
اردو حاشہ:
فائدہ: نماز کے اس ادب سے اکثر لوگ غافل ہیں۔
فرض نماز کے بعد سنتیں اور نفل اسی جگہ نہیں پڑھنے چاہیں۔
یا تو جگہ بدل لے یا تو اپنے ساتھی سے کوئی بات چیت کرلے۔
مثلاً سلام کرکے اس کی خیریت دریافت کرلے۔
یا اذکار مسنونہ کرنے کے بعد اسی جگہ پڑھ لے۔
یہ مضمون صحیح احادیث میں بھی بیان ہوا ہے۔
اس لئے بعض افراد کے نزدیک یہ روایت بھی صحیح ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1427 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1006 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جس جگہ پر فرض نماز پڑھی ہو وہاں نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے۔‏‏‏‏ عبدالوارث کی روایت میں ہے: آگے بڑھ جانے سے یا پیچھے ہٹ جانے سے یا دائیں یا بائیں چلے جانے سے۔ حماد کی روایت میں «في الصلاة» کا اضافہ ہے یعنی نفل نماز پڑھنے کے لیے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1006]
1006۔ اردو حاشیہ:
مقصد یہ ہے کہ جس جگہ فرض پڑھے ہوں نفل پڑھنے کے لئے وہاں سے کسی قدر جگہ بدل لینی چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1006 سے ماخوذ ہے۔