سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي بَدْءِ شَأْنِ الْمِنْبَرِ باب: منبر رسول پہلے کیسے بنا؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ ذَهَبَ إِلَى الْمِنْبَرِ ، فَحَنَّ الْجِذْعُ ، فَأَتَاهُ فَاحْتَضَنَهُ ، فَسَكَنَ ، فَقَالَ : لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے کے سہارے خطبہ دیتے تھے ، جب منبر تیار ہو گیا تو آپ منبر کی طرف چلے ، وہ تنا رونے لگا تو آپ نے اسے اپنے گود میں لے لیا ، تو وہ خاموش ہو گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر میں اسے گود میں نہ لیتا تو وہ قیامت تک روتا رہتا “ ۔
حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، جب رسول اللہ ﷺ نے منبر بنوایا تو آپ ﷺ منبر کی طرف چلے تو وہ تنا (ستون) رو پڑا، نبی کریم ﷺ اس کے پاس آئے اور اسے سینے سے لگایا، تب وہ خاموش ہوا، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں اسے گلے سے نہ لگاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا۔“