سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي أَنَّ الصَّلاَةَ كَفَّارَةٌ باب: نماز گناہوں کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 1397
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ ، يَقُولَ : قَالَ عُثْمَانُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ بِفِنَاءِ أَحَدِكُمْ نَهْرٌ يَجْرِي يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ ، مَا كَانَ يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ ؟ " ، قَالَ : لَا شَيْءَ ، قَالَ : " فَإِنَّ الصَّلَاةَ تُذْهِبُ الذُّنُوبَ كَمَا يُذْهِبُ الْمَاءُ الدَّرَنَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” اگر تم میں سے کسی کے آنگن میں نہر بہہ رہی ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے ، تو کیا اس کے بدن پہ کچھ میل کچیل باقی رہ جائے گا ؟ “ لوگوں نے کہا : کچھ نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز گناہوں کو ایسے ہی ختم کر دیتی ہے جس طرح پانی میل کچیل کو ختم کر دیتا ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´نماز گناہوں کا کفارہ ہے۔`
عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ” اگر تم میں سے کسی کے آنگن میں نہر بہہ رہی ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے، تو کیا اس کے بدن پہ کچھ میل کچیل باقی رہ جائے گا؟ “ لوگوں نے کہا: کچھ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نماز گناہوں کو ایسے ہی ختم کر دیتی ہے جس طرح پانی میل کچیل کو ختم کر دیتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1397]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(2)
شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ ياد رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(2)
شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ ياد رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1397 سے ماخوذ ہے۔