سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّطَوُّعِ فِي الْبَيْتِ باب: گھر میں نفل پڑھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : خَرَجَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ إِلَى عُمَرَ ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَيْهِ قَالَ لَهُمْ : مِمَّنْ أَنْتُمْ ؟ ، قَالُوا : مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ ، قَالَ : فَبِإِذْنٍ جِئْتُمْ ؟ ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : فَسَأَلُوهُ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ ، فَقَالَ عُمَرُ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَمَّا صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ فَنُورٌ فَنَوِّرُوا بُيُوتَكُمْ " .
´عاصم بن عمرو کہتے ہیں کہ` عراق کے کچھ لوگ عمر رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے چلے ، جب وہ آپ کے پاس پہنچے تو آپ نے ان سے پوچھا : تم لوگ کس جگہ سے تعلق رکھتے ہو ؟ ان لوگوں نے کہا : عراق سے ، پوچھا : کیا اپنے امیر کی اجازت سے آئے ہو ؟ ان لوگوں نے کہا : ہاں ، انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے گھر میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا : تو آپ نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آدمی کا گھر میں نماز پڑھنا نور ہے ، لہٰذا تم اپنے گھروں کو روشن کرو “ ۔
حضرت عاصم بن عمرو رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عراق سے چند افراد حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے (وطن سے) آئے، جب وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں (حضرت عمر رضی اللہ عنہ) نے کہا: ”آپ لوگ کس قوم سے تعلق رکھتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”عراق کے رہنے والے ہیں۔“ فرمایا: ”آپ لوگ اجازت لے کر آئے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے (حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے) گھر میں نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق سوال کیا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کا گھر میں نماز پڑھنا نور (کا باعث) ہے، اس لیے اپنے گھروں کو منور کیا کرو۔“”
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ .
´اس سند سے بھی` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی روایت مرفوعاً آئی ہے ۔