سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ اللَّيْلِ باب: تہجد (قیام اللیل) میں قرات قرآن کا بیان۔
حدیث نمبر: 1349
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ : " كُنْتُ أَسْمَعُ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ ، وَأَنَا عَلَى عَرِيشِي " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت اپنے گھر کی چھت پہ لیٹی ہوئی سنتی رہتی تھی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´تہجد (قیام اللیل) میں قرات قرآن کا بیان۔`
ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت اپنے گھر کی چھت پہ لیٹی ہوئی سنتی رہتی تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1349]
ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت اپنے گھر کی چھت پہ لیٹی ہوئی سنتی رہتی تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1349]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد میں جہری قراءت فرماتے تھے۔
تاہم سری قراءت بھی جائز ہے۔
جیسے کہ حدیث 1354 میں آرہا ہے۔
(2)
عریش چھپر کو کہتے ہیں۔
یہاں گھر کی چھت مراد ہے۔
حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کی چھت سادہ سی تھی۔
اسی لئے انھوں نے اسے چھپر کہہ دیا۔
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں تلاوت کرتے تھے۔
تو مجھے اپنے گھر میں تلاوت سنائی دیتی تھی۔
ا س کی وجہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند آوازی کے علاوہ رات کی پرسکون خاموشی اور حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کا زیادہ دور نہ ہونا بھی ممکن ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1349 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1014 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنے کا بیان۔`
ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت سنتی تھی، اور میں اپنی چھت پر ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1014]
ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت سنتی تھی، اور میں اپنی چھت پر ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1014]
1014۔ اردو حاشیہ: جب کسی فتنے یا کسی کی نماز یا آرام میں خلل کا اندیشہ نہ ہو تو قرآن اونچی آواز سے پڑھا جا سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1014 سے ماخوذ ہے۔