حدیث نمبر: 1347
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَمْ يَفْقَهْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے قرآن تین دن سے کم میں پڑھا ، اس نے سمجھ کر نہیں پڑھا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب إقامة الصلاة والسنة / حدیث: 1347
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث « سنن ابی داود/الصلاة 326 ( 1394 ) ، سنن الترمذی/القراء ا ت 13 ( 2949 ) ، ( تحفة الأشراف : 8950 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 2/163 ، 199 ) ، سنن الدارمی/الصلاة 173 ( 1534 ) ، فضائل القرآن 32 ( 3514 ) ( صحیح ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2949 | سنن ابي داود: 1394

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´قرآن مجید کو کتنے دن میں ختم کرنا مستحب ہے؟`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن تین دن سے کم میں پڑھا، اس نے سمجھ کر نہیں پڑھا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1347]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  مذکورہ روایت میں قرآن مجید ختم کرنے کی مدت تین دن بیان ہوئی ہے۔
اورگزشتہ روایت میں سات دن اور بعض روایات میں پانچ دنوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ ان روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو کو مختلف اوقات میں تاکید کے طور پر یہ ارشادات فرمائے۔
نیز امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ا س کی بابت یوں رقمطراز ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم قرآن کی بابت دنوں کے تعین میں مختلف فرامین ہیں۔
تو اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے مختلف اشخاص کے احوال کے پیش نظریہ فرامین ارشاد فرمائے۔
یعنی ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین دن فرمائے۔
اور ایک کو سات دن اور ایک کو پانچ دن لہٰذا تین دن سے کم مدت میں قرآن مجید ختم نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (فتح الباري97/9  والموسوعة الحدیثیة مسندالإمام أحمد: 53، 52/11)

(2)
تلاوت قرآن مجید کا اصل مقصد اس کا فہم اور اس پر غور وفکر ہے اس لئے قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا ضروری ہے۔
مزید کسی اچھے عالم کی تفسیر کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے۔
تاہم سلف صالحین کی فکر سے ہٹ کر تفسیر کرنے والوں کی تصنیفات سے اجتناب ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1347 سے ماخوذ ہے۔