سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي صَلاَةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى باب: رات اور دن کی (نفلی) نماز دو دو رکعت ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعِ ابْنِ الْعَمْيَاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ الْمُطَّلِبِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَدَاعَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى ، وَتَشَهَّدُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ ، وَتَبَاءَسُ ، وَتَمَسْكَنُ ، وَتُقْنِعُ ، وَتَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهِيَ خِدَاجٌ " .
´مطلب بن ابی وداعہ ۱؎ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رات کی نماز دو دو رکعت ہے ، اور ہر دو رکعت کے بعد تشہد ہے ، اور اللہ کے سامنے اپنی محتاجی و مسکینی ظاہر کرنا ، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا ، اور کہنا ہے کہ اے اللہ ! مجھ کو بخش دے ، جو کوئی ایسا نہ کرے ( یعنی اپنی محتاجی اور فقر و فاقہ ظاہر نہ کرے تو ) اس کی نماز ناقص ہے “ ۔
حضرت مطلب بن ابو وداعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، ہر دو رکعت کے بعد تشہد ہے اور عجز و مسکنت کا اظہار ہے اور ہاتھ اٹھا کر کہو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے“، جس نے ایسے نہ کیا، اس کی نماز ناقص ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
مطلب بن ابی وداعہ ۱؎ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور ہر دو رکعت کے بعد تشہد ہے، اور اللہ کے سامنے اپنی محتاجی و مسکینی ظاہر کرنا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا، اور کہنا ہے کہ اے اللہ! مجھ کو بخش دے، جو کوئی ایسا نہ کرے (یعنی اپنی محتاجی اور فقر و فاقہ ظاہر نہ کرے تو) اس کی نماز ناقص ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1325]
فائدہ: مذکورہ روایت ضعیف ہے۔
لہٰذا بعض علماء کا اس حدیث کو فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کے لئے دلیل بنانا درست نہیں۔