سنن ابن ماجه
باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب
بَابُ : فَضْلِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 131
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، وَخَالِي يَعْلَى ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيل ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ : " إِنِّي لَأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ` میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا : میں پہلا عربی شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔`
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں پہلا عربی شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 131]

اردو حاشہ:
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔
اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔
اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 131 سے ماخوذ ہے۔