سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 1296
باب: عید کے لیے عیدگاہ پیدل چل کر جانے کا بیان۔
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا
حدیث نمبر: 1296
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُمْشَى إِلَى الْعِيدِ " .
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سنت یہ ہے کہ لوگ عید کی نماز کے لیے پیدل چل کر جائیں ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نمازِ عید کے لیے چل کر جانا سنت ہے۔“