سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ باب: عیدین میں خطبے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1289
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى ، فَخَطَبَ قَائِمًا ، ثُمَّ قَعَدَ قَعْدَةً ، ثُمَّ قَامَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر یا عید الاضحی میں گئے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا ، پھر تھوڑی دیر بیٹھے ، پھر کھڑے ہو گئے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´عیدین میں خطبے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر یا عید الاضحی میں گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر تھوڑی دیر بیٹھے، پھر کھڑے ہو گئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1289]

اردو حاشہ:
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
یہ کیفیت (درمیان میں بیٹھنا)
صرف خطبہ جمعہ میں ثابت ہے
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
یہ کیفیت (درمیان میں بیٹھنا)
صرف خطبہ جمعہ میں ثابت ہے
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1289 سے ماخوذ ہے۔