حدیث نمبر: 1166
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، وَأَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کے بعد کی دو رکعت سنت میں : «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب إقامة الصلاة والسنة / حدیث: 1166
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (431), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 419
تخریج حدیث « حدیث زرعن عبد اللہ مسعود تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 926 ) وحدیث أبي وائل عن ابن سعود : أخرجہ : سنن الترمذی/الصلاة 204 ( 431 ) ، ( تحفة الأشراف : 9278 ) ( ضعیف ) » ( اس کی سند میں بدل بن المحبر اور عبد الملک بن الو لید ضعیف ہیں ، ملاحظہ ہو : المشکاة : 851 )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 431

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´مغرب کے بعد کی دو رکعت سنت میں کون سی سورتیں پڑھے؟`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کے بعد کی دو رکعت سنت میں: «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1166]
اردو حاشہ:
فائده:
مذکورہ روایت کو بعض محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔
دیکھئے: (الصحیحة، رقم: 3328)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1166 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 431 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مغرب کے بعد دو رکعت پڑھنے اور ان میں قرأت کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں شمار نہیں کر سکتا کہ میں نے کتنی بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد کی دونوں رکعتوں میں اور فجر سے پہلے کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «‏‏قل هو الله أحد» پڑھتے سنا ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 431]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مغرب کی دونوں سنتوں میں ان دونوں سورتوں کا پڑھنا مستحب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 431 سے ماخوذ ہے۔