سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 1150
باب: فجر کی سنتوں میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
. بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَا يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ " ، وَكَانَ يَقُولُ : " نِعْمَ ، السُّورَتَانِ هُمَا يُقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ : قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ " .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے ، اور کہتے تھے کہ یہ دونوں سورتیں جو فجر کی دونوں رکعتوں میں پڑھی جاتی ہیں کیا ہی بہتر ہیں ایک : «قل هو الله أحد» دوسری «قل يا أيها الكافرون» ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ فجر (کی فرض نماز) سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، اور فرمایا کرتے تھے: ”یہ دو سورتیں کتنی اچھی ہیں جو فجر کی سنتوں میں پڑھی جاتی ہیں: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1]““
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے، اور کہتے تھے کہ یہ دونوں سورتیں جو فجر کی دونوں رکعتوں میں پڑھی جاتی ہیں کیا ہی بہتر ہیں ایک: «قل هو الله أحد» دوسری «قل يا أيها الكافرون» ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1150]
فائدہ: مذکوہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة، مسند لإمام أحمد بن حنبل 149، 148/43 والصحیحة، رقم الحدیث: 646)
نیز دکتور بشار عواد اس حدیث کی تحقیق میں لکھتے ہیں۔
کہ یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
لیکن متناً صحیح ہے۔
کیونکہ اس سے قبل روایات میں یہ مسئلہ بیان ہوا ہے دیکھئے: (سنن ابن ماجة، بتحقیق الدکتور بشار عواد، حدیث: 1150)