سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
. بَابُ : مَا جَاءَ فِي ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ باب: سنن موکدہ کی بارہ رکعتوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً ، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ ، رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ أَظُنُّهُ قَالَ قَبْلَ الْعَصْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، أَظُنُّهُ قَالَ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں ( سنن موکدہ ) پڑھیں ، اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا : دو رکعت فجر سے پہلے ، دو رکعت ظہر سے پہلے ، اور دو رکعت اس کے بعد ، غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا : دو رکعت عصر سے پہلے ، اور دو رکعت مغرب کے بعد ، اور غالباً یہ بھی فرمایا : دو رکعت عشاء کے بعد “ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دن میں بارہ رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کیا جائے گا، فجر سے پہلے دو رکعتیں، ظہر سے پہلے دو رکعتیں، ظہر کے بعد دو رکعتیں، اور غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا: عصر سے پہلے دو رکعتیں، اور مغرب کے بعد دو رکعتیں، اور غالباً یہ بھی فرمایا: عشاء کے بعد دو رکعتیں۔“