سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 1093
باب: جمعہ کے لیے مسجد سویرے جانے کا بیان۔
بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّهْجِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ضَرَبَ مَثَلَ الْجُمُعَةِ ، ثُمَّ التَّبْكِيرِ ، كَنَاحِرِ الْبَدَنَةِ ، كَنَاحِرِ الْبَقَرَةِ ، كَنَاحِرِ الشَّاةِ ، حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ " .
´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ اور جمعہ کے لیے سویرے آنے والے کی مثال اونٹ قربان کرنے والے ، گائے قربان کرنے والے اور بکری قربان کرنے والے کی بیان فرمائی ہے ، یہاں تک کہ مرغی ( کی قربانی ) کا بھی ذکر فرمایا ۔
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز جمعہ کی اور اس میں جلدی حاضر ہونے کی مثال ایسے بیان فرمائی ”(کہ یہ عمل کرنے والا ایسے ہے) جیسے اونٹ قربان کرنے والا، گائے کی قربانی دینے والا، بکری کی قربانی دینے والا، حتی کہ آپ نے مرغی کا ذکر بھی کیا۔“