حدیث نمبر: 109
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِكُلِّ نَبِيٍّ رَفِيقٌ فِي الْجَنَّةِ ، وَرَفِيقِي فِيهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نبی کا جنت میں ایک رفیق ( ساتھی ) ہے ، اور میرے رفیق ( ساتھی ) اس میں عثمان بن عفان ہیں “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 109
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, عثمان بن خالد العثماني: متروك الحديث (تقريب: 4464), فالسند ضعيف جدًا, وللحديث شاهد ضعيف عندالترمذي (3698), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 379
تخریج حدیث « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 13790 ، ومصباح الزجاجة : 43 ) ( ضعیف ) » ( عثمان بن خالد ضعیف ہیں ، نیز ملاحظہ ہو : ا لضعیفہ : 2291 )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کا جنت میں ایک رفیق (ساتھی) ہے، اور میرے رفیق (ساتھی) اس میں عثمان بن عفان ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 109]
اردو حاشہ:
یہ روایت ضعیف ہے، تاہم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا جنتی ہونا بہت سی صحیح احادیث کی بنا پر شک و شبہ سے بالا تر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 109 سے ماخوذ ہے۔