سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : الْمُصَلِّي يَتَنَخَّمُ باب: نمازی کے تھوکنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ ، فَأَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ : " مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَقُومُ مُسْتَقْبِلَهُ يَعْنِي : رَبَّهُ ، فَيَتَنَخَّعُ أَمَامَهُ ، أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يُسْتَقْبَلَ فَيُتَنَخَّعَ فِي وَجْهِهِ ؟ إِذَا بَزَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْزُقَنَّ عَنْ شِمَالِهِ ، أَوْ لِيَقُلْ هَكَذَا فِي ثَوْبِهِ " ، ثُمَّ أَرَانِي إِسْمَاعِيل يَبْزُقُ فِي ثَوْبِهِ ، ثُمَّ يَدْلُكُهُ .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قبلہ کی سمت بلغم دیکھا ، تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے ، اور فرمایا : ” لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے آگے بلغم تھوکتے ہیں ؟ کیا تم میں کا کوئی یہ پسند کرے گا کہ دوسرا شخص اس کی طرف منہ کر کے اس کے منہ پر تھوکے ؟ جب کوئی شخص نماز کی حالت میں تھوکے تو اپنے بائیں جانب تھوکے ، یا اپنے کپڑے میں اس طرح تھوک لے “ ۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں کہ پھر اسماعیل بن علیہ نے مجھے اپنے کپڑے میں تھوک کر پھر مل کر دکھایا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
سابقہ احادیث میں تھوکنے کی ممانعت کے کئی اسباب بیان ہوئے ہیں۔
ان میں سبب اعظم اللہ تعالیٰ اور نمازی کے درمیان مواجہت کا احترام ہے۔
باقی تمام اسباب اس کے تحت آتے ہیں، اسباب حسب ذیل ہیں۔
نمازی کی اللہ تعالیٰ سے مناجات۔
اللہ تعالیٰ کا بحالت نماز قبلے اور نمازی کے درمیان ہونا۔
احترام قبلہ۔
دیوار قبلہ کی تلویث۔
اللہ اور اس کے رسول کی ایذا رسانی
نمازیوں کا احترام۔
دائیں جانب متعین فرشتے کا احترام۔
تمام علمائے امت کا اس پر اتفاق ہے کہ اجازت صرف اضطرار اور مجبوری کی حالت میں ہے۔
2۔
امام بخاری ؒ نے عنوان میں مسجد کی قید ذکر کی ہے، جبکہ حدیث میں مسجد کا ذکر نہیں ہے؟آپ کا استدلال نماز کے لیے کھڑا ہونے کے لفظ سے ہے، لیکن ان الفاظ سے عموم سمجھا جاتا ہے، یعنی مسجد میں نماز کے لیے کھڑا ہویا مسجد کے علاوہ باہر کسی دوسرے مقام پر، ہر وقت یہ پابندی ضروری ہے۔
پھر آپ نے قبل ازیں کفارے کا ذکر کیا تھا اور اس مقام پر صرف دفن کر دینے پر اکتفا کیا ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ امام بخاری ؒ دو حالتوں کو بیان کرنا چاہتے ہیں۔
ایک یہ کہ انسان دانستہ طور پر مسجد میں بلا وجہ تھوکنے کی حرکت کرتا ہے تو یہ گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کردینا ہے۔
دوسری حالت یہ ہے کہ انسان مجبوراً ایسی حرکت کرتا ہے تو اس کی تلافی اس باب میں بیان کی ہے کہ اسے دفن کر دیا جائے یا کسی چیز سے اسے دور کردیا جائے۔
(فتح الباري: 663/1)
3۔
اس حدیث کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ بحالت نماز تھوکنے کی ممانعت ہے، جبکہ ایذائے مسلم کا تقاضا ہے کہ یہ ممانعت مطلق طور پر ہے، خواہ نماز پڑھ رہا ہو یا نماز کے علاوہ مسجد میں موجود ہو۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ تھوکنے سے ممانعت کے کئی ایک مراتب ہیں، یعنی مسجد میں مطلق طور پرتھوکنا سنگین جرم ہے، لیکن دیوار قبلہ پر تھوکنا اس سے زیادہ سنگین ہے، پھر بحالت نماز قبلے کی طرف تھوکنا انتہائی بے ادبی اور گھناؤنا جرم ہے۔
(فتح الباري: 664/1)
4۔
دفن کر دینے کا مفہوم یہ نہیں کہ اس پر معمولی سی مٹی ڈال کر اسے چھپا دیا جائے, کیونکہ ایسا کرنے سے اگر کوئی وہاں بیٹھتا ہے تو مزید گندگی پھیلنے کا اندیشہ ہے, بلکہ دفن کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ زمین کھود کر تھوک کو اس کے اندر دبا دیا جائے, پھر زمین کو ہموار کردیا جائے۔
یہ اس صورت میں ہےجب زمین کچی ہو۔
اگر پختہ زمین پر تھوکنے کی نوبت آجائے تو دفن کرنے کے بجائے اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے اور مسجد کے فرش کو صاف کر کے وہاں خوشبو وغیرہ لگا دی جائے تاکہ کسی قسم کی ناگواری نہ ہو۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے سامنے یا اپنے دائیں طرف نہ تھوکے، بلکہ اپنے بائیں طرف تھوکے، یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک لے " نہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں اس طرح تھوکا ہے اور اسے مل دیا۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 310]
➋ دائیں طرف تھوکنے سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ دائیں طرف فرشتۂ رحمت ہوتا ہے۔
➌ بائیں طرف اس وقت تھوک سکتا ہے جب وہاں کوئی موجود نہ ہو ورنہ وہ اس کی دائیں جانب ہو گی۔ پاؤں کے نیچے بھی تب تھوک سکتا ہے جب مٹی یا ریت پر کھڑا ہو۔ اگر فرش ہے یا صف وغیرہ بچھی ہے تو نیچے تھوکنا بھی منع ہے۔ اس وقت صرف آخری طریقہ قابل عمل ہگا، یعنی کپڑے میں تھوکنے کا، جس کی طرف ورنہ کہہ کر اشارہ کیا گیا ہے۔
➍ ورنہ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل بیان کر کے اشارہ کیا گیا ہے کہ ورنہ ایسے کرے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیا تھا۔ آج کل کپڑے کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال بہت مناسب بدل ہے۔
ابوہریرہ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر رینٹ دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنکری لے کر اسے کھرچ ڈالا، پھر فرمایا: " جب کوئی شخص تھوکنا چاہے تو اپنے سامنے اور اپنے دائیں ہرگز نہ تھوکے، بلکہ اپنے بائیں جانب یا بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 761]
مسجد کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔
(2)
ایسی حرکات سے پرہیز کرنا چاہیے جو مسجد کی صفائی کے منافی ہوں۔
(3)
اگر مسجد کی زمین کچی ہو اور اس پر چٹائی وغیرہ بچھی ہوئی نہ ہو تو پاؤں کے نیچا تھوکنا جائز ہے کیونکہ پاؤں سے رگڑے جانے پر وہ زمین میں جذب ہو جائے گا۔
(4)
بائیں طرف تھوکنا اس وقت جائز ہے جب اس طرف کوئی دوسرا نمازی نہ ہو ورنہ اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے۔
(5)
پختہ فرش پر اور چٹائی اور قالین پر تھوکنا جائز نہیں کیونکہ یہ صفائی کے منافی ہے، البتہ رومال وغیرہ میں تھوک سکتا ہے۔
اگر نماز میں مشغول نہ ہو تو وضو کی جگہ جا کر اس قسم کی ضرورت پوری کرنی چاہیے۔
(6)
سفر وغیرہ میں آج کل بھی یہ صورت پیش آ سکتی ہے کہ کوئی انسان کھلی جگہ میں نماز پڑھ لے جب کہ کوئی مسجد قریب نہ ہو۔
اس صورت میں اگر زمین پر کوئی کپڑا نہیں بچھایا گیا تو زیر مطالعہ حدیث کے مطابق عمل کرنا جائز ہے۔
(7)
رسول اللہﷺ کا اپنے ہاتھ سے دیوار صاف کردینا اعلی اخلاق اور تواضع کی بہترین مثال ہے کیونکہ آپ ﷺنے اس غلطی کا ارتکاب کرنے والے کا تعین کرنا یا اس سے مخاطب ہونا مناسب نہیں سمجھا۔
نبیﷺ کے خود صفائی کردینے سے دیکھنے والوں کو اور خود غلطی کرنے والے کو یقیناً زبردست تنبیہ ہوگئی۔
(8)
چونکہ دیوار کچی تھی اس لیے صفائی کے لیے کنکری سے کھرچ دیا گیا۔