سنن ابن ماجه
باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب
بَابُ : فَضْلِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ ؟ قَالَ : " عَائِشَةُ " ، قِيلَ : مِنَ الرِّجَالِ ؟ قَالَ : " أَبُوهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! لوگوں میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ “ ، عرض کیا گیا : مردوں میں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان کے والد ( ابوبکر ) “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے بڑے چہیتے اور محبوب تھے، اور جو آپ ﷺ کا چہیتا اور محبوب ہو وہ اللہ تعالیٰ کا چہیتا اور محبوب ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عائشہ “، عرض کیا گیا: مردوں میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ان کے والد (ابوبکر) “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 101]

اردو حاشہ:
اس حدیث سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت بھی واضح ہے۔
(2)
ابوبکر اور عائشہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین افراد تھے۔
جو شخص ان سے محبت کرے گا وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب ہو گا اور جو بغض و عداو ت رکھے گا، وہ مبغوض ہو گا۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 101 سے ماخوذ ہے۔