سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : صُفُوفِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کی صف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1001
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدَّمُهَا ، وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُؤَخَّرُهَا ، وَشَرُّهَا مُقَدَّمُهَا " .
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مردوں کی سب سے اچھی صف ان کی اگلی صف ہے ، اور سب سے بری صف ان کی پچھلی صف ہے ، عورتوں کی سب سے اچھی صف ان کی پچھلی صف ہے ، اور سب سے بری صف ان کی اگلی صف ہے “ ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مردوں کی بہترین صفیں آگے والی ہیں، اور (ان کی) سب سے نکمی صفیں پیچھے والی ہیں، اور عورتوں کی بہترین صفیں پیچھے والی ہیں اور (ان کی) سب سے نکمی (اور کم ثواب والی) صفیں آگے والی ہیں۔“