کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: مقام جعرانہ سے عمرہ کرنا درست ہے
حدیث نمبر: 3078
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فِي قَوْلِهِ : بَرَاءَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ سورة التوبة آية 1 ، قَالَ : " لَمَّا قَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حُنَيْنٍ ، اعْتَمَرَ مِنَ الْجِعْرَانَةَ ، ثُمَّ أَمَّرَ أَبَا بَكْرٍ عَلَى تِلْكَ الْحَجَّةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب سعید بن مسیب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے الله تعالیٰ کے اس فرمان « بَرَاءَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ » [ سورة التوبة : 1 ] کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حنین سے روانہ ہوئے تو آپ نے جعرانہ سے عمرہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اس حج کا امیر بنا کر بھیجا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر العمرة وشرائعها وسننها وفضائلها / حدیث: 3078
تخریج حدیث اسناده صحيح