کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں وادی محصب میں ٹھہرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2981
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَحْنُ بِمِنًى : " نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا الْخَيْفَ بَنِي كِنَانَةَ " ، قَالَ لَنَا بُنْدَارٌ : حِينَ تَقَاسَمُوا ، وَإِنَّمَا هُوَ : حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ، وَذَلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفُوا عَلَى بَنِي هَاشِمٍ ، وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لا يُنَاكِحُوهُمْ ، وَلا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسَلِّمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَعْنِي بِذَلِكَ الْمُحَصَّبَ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا ، جبکہ ہم ابھی منیٰ میں تھے ہم کل خیف بنی کنانہ میں پڑاؤ ڈالیں گے ان شاء اللہ ۔ جناب بندار کی روایت میں ہے جب انھوں نے قسمیں اُٹھائی تھیں بلکہ صحیح لفظ یہ ہیں کہ جہاں پر انھوں نے کفر پر اتحاد کی قسمیں اُٹھائی تھیں ۔ اور یہ واقعہ اس طرح ہے کہ قریش اور کنانہ نے خیف یعنی وادی محصب میں بنی ہاشم اور بنی مطلب کے خلاف آپس میں قسمیں اُٹھائی تھیں کہ وہ ان سے شادی بیاہ نہیں کریںگے اور ان کے خاندان سے خرید وفروخت نہیں کریںگے حتّیٰ کہ وہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے حوالے کردیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2981
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2982
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بِمِثْلِهِ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنِي الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُمْ قَالُوا : أَنْ لا تُنَاكِحُوهُمْ ، وَلا يَكُونُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُمْ شَيْءٌ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ الرَّبِيعُ ، وَيُونُسُ : حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ، وَقَالَ بَحْرٌ : حِينَ أَقْسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت کی مثل بیان کرتے ہیں ۔ اس میں یہ الفاظ ہیں انھوں نے آپس میں قسمیں اُٹھائیں کہ وہ بنی ہاشم اور بنی مطلب سے رشتہ داریاں نہیں کریںگے اور نہ ان کے ساتھ کوئی اور معاملہ کریںگے حتّیٰ کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے دشمنوں کے حوالے کردیں جناب ربیع اور یونس کی روایت میں ہے کہ انھوں نے آپس میں کفر پر قسمیں کھائیں ، جناب بحر کی روایت میں ہے کہ جب انھوں نے کفر پر قسمیں اُٹھائیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2982
تخریج حدیث انظر الحديث السابق