کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: حج قران کرنے والا طواف زیارہ میں رمل نہیں کریگا ۔ حج افراد کرنے والے کا حُکم بھی یہی ہے
حدیث نمبر: 2943
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ " ، وَقَالَ عَطَاءٌ : لا رَمَلَ فِيهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ کے سات چکّروں میں رمل نہیں کیا تھا ، امام عطا کہتے ہیں کہ اس طواف میں رمل نہیں ہے ۔