کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: حائضہ عورت کو رخصت ہے کہ وہ بیت اللہ کے طواف اور نماز کے علاوہ تمام مناسک ادا کرسکتی ہے
حدیث نمبر: 2936
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر نکلے ۔ تو مجھے حیض آگیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رورہی تھی ۔ آپ نے فرمایا : ” تمھیں کیا ہوا ہے کیا تمہیں حیض آ گیا ہے ؟ “ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ چیز تو اللہ تعالی نے حضرت آدم عليه السلام کی تمام بیٹیوں پر لکھ دی ہے ( اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ) تم بیت اللہ شریف کا طواف چھوڑ کر باقی تمام اعمال اسی طرح کرو جیسے حاجی کرتے ہیں ۔