باب: سر کے بال منڈوانے کے ساتھ ناخن ترشوانا بھی مستحب ہے

‏(‏333‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ مَعَ حَلْقِ الرَّأْسِ،

مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْأَظَافِرَ إِذَا قُصَّتْ لَمْ يَكُنْ حُكْمُهَا حُكْمَ الْمَيْتَةِ، وَلَا كَانَتْ نَجِسًا كَمَا تَوَهَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ مَا قُطِعَ مِنَ الْحَيِّ فَهُوَ مَيِّتٌ، وَخَبَرُ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ‏"‏ مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ فَهُوَ مَيْتَةٌ ‏"‏، عِنْدَ ذِكْرِ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ فِي قَطْعِهِمْ إِلْيَاتِ الْغَنَمِ وَجَبِّهِمْ أَسْنِمَةِ الْإِبِلِ، فَكَانَ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَوَابًا عَنْ هَذَيْنِ الْفِعْلَيْنِ وَمَا يُشْبِهُهُمَا وَهُوَ فِي مَعَانِيهِمَا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس بات کی دلیل کے ساتھ کہ ناخن جب کاٹ دیے جائیں تو ان کا حکم مردار کا حکم نہیں ہوتا اور نہ وہ نجس ہوتے ہیں جیسا کہ بعض اہل علم کو یہ وہم ہوا ہے کہ زندہ سے جو حصہ کاٹا جائے وہ مردار ہوتا ہے ۔ اور سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کی روایت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمان : ” زندہ جانور کا جو حصہ کاٹ لیا جائے وہ مردار ہے ۔ “ صرف اس وقت ارشاد فرمایا تھا جب اہل جاہلیت کا ذکر ہوا کہ وہ زندہ بکریوں کی چکیاں ( چربی والی دمیں ) اور اونٹوں کی کوہانیں کاٹ لیتے تھے ۔ لہٰذا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ان دونوں کاموں اور ان جیسے کاموں کا جواب تھا جو انہی کے معنی میں ہیں ۔ واللہ اعلم
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2931
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ أَبَانَ الْعَطَّارِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ . وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَخْبَرَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْمَنْحَرِ هُوَ وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَحَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فِي ثَوْبِهِ فَأَعْطَاهُ ، فَقَسَمَ مِنْهُ عَلَى رِجَالٍ ، وَقَلَّمَ أَظْفَارَهُ ، فَأَعْطَاهُ صَاحِبَهُ ، قَالَ : فَإِنَّهُ عِنْدَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ ، وَالْكَتَمِ ، أَوْ بِالْكَتَمِ وَالْحِنَّاءِ " .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے ایک انصاری ساتھی کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قربان گاہ میں حاضر ہوئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے بال ایک کپڑے میں منڈوائے ۔ آپ نے وہ بال انھیں دیئے تو انھوں نے کچھ صحابہ کرام میں تقسیم کر دیئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ناخن ترشوائے تو وہ بھی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھی کو دے دیئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ کے بال مبارک مہندی یا کتم بوٹی سے رنگے ہوئے ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2931
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعيِّدٍ الدَّرَامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ يَعْنِي ابْنَ هِلالٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ . ح وحَدَّثَنَا الدَّرَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ قَالَ الدَّرَامِيُّ : فَذَكَرَ الْقِصَّةَ ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ غَيْرُ عَبْدِ الصَّمَدِ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے گزشتہ روایت کی ایک اور سند بیان کی ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2932
تخریج حدیث انظر الحديث السابق