کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: حج کی قربانی کا جانور گم ہو جائے ، پھر اس جگہ دوسرا جانور ذبح کرنے کے بعد وہ بھی مل جائے تو اس کا کیا کیا جائے
حدیث نمبر: 2925
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَاقَتْ بَدَنَتَيْنِ ، فَأَضَلَّتْهُمَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا ، ثُمَّ وَجَدْتُ الْبَدَنَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ ، فَنَحَرَتْهُمَا أَيْضًا ، ثُمَّ قَالَتْ : " هَكَذَا السُّنَّةُ فِي الْبُدْنِ " ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ . . . عَائِشَةُ : بَدَنَتَيْنِ بِمِثْلِهِ سَوَاءً
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انھوں نے دو اونٹ قربانی کے لئے اپنے ساتھ لیے تو وہ گم ہوگئے ، پھر سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے آپ کو دو اونٹ دیئے جو آپ نے نحر کر دیئے پھر پہلے دو اونٹ بھی مل گئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ بھی نحر کر دیئے ، پھر فرمایا کہ ( گمشدہ ) اونٹوں کی قربانی کا یہی مسنون طریقہ ہے ۔