حدیث نمبر: 2877
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أنا عِيسَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ ، وَقَالَ لَنَا : " خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ ، فَإِنِّي لا أَدْرِي لَعَلِّي لا أَحُجُّ بَعْدَ حَجَّتِي هَذِهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے دس ذوالحجہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر بیٹھ کر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا : ” مجھ سے اپنے حج کے احکام سیکھ لو کیونکہ مجھے معلوم نہیں ، شاید کہ میں اپنے اس حج کے بعد حج نہ کرسکوں ۔ “