کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: کمزور افراد اور بچّوں کو مزدلفہ سے رات ہی کے وقت منیٰ بھیجنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2870
ثنا ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ , وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ , قَالُوا : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : " أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةَ فِي ضَعَفَةِ أَهْلِهِ " ، وَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ , وَالْمَخْزُومِيُّ ، وَعَلِيٌّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے اُن کمزور افراد کے ساتھ شامل تھا جنہیں آپ نے مزدلفہ سے رات ہی کے وقت منیٰ بھیج دیا تھا ۔
حدیث نمبر: 2871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّازِقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ كَانَ يُقَدِّمُ ضَعَفَةَ أَهْلِهِ ، فَيَقِفُونَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ بِلَيْلٍ ، فَيَذْكُرُونَ اللَّهَ مَا بَدَا لَهُمْ ، ثُمَّ يَدْفَعُونَ ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْتِي مِنًى لِصَلاةِ الصُّبْحِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْتِي بَعْدَ ذَلِكَ ، وَأُولَئِكَ ضَعَفَةُ أَهْلِهِ ، وَيَقُولُ أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنے خاندان کے کمزور افراد کو آگے بھیج دیتے تھے ۔ وہ رات کے وقت ہی مشعر حرام کے پاس وقوف کرتے ، جب تک چاہتے الله تعالی کا ذکر کرتے پھر منیٰ روانہ ہو جاتے ۔ پھر ان میں سے کچھ صبح کی نماز کے وقت منیٰ پہنچ جاتے اور کچھ اس کے بعد پہنچتے ، یہ سب لوگ ان کے خاندان کے کمزور اور ضعیف لوگ ہوتے تھے ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمزوروں کو اس کی اجازت دی ہے ۔