کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: یوم الترویہ ( 8 ذوالحجہ ) کو مکّہ مکرّمہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہونے کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 2796
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقُلْتُ : أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقِلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ قَالَ : " بِمِنًى " ، قُلْتُ : فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ قَالَ : " بِالأَبْطَحِ " ، ثُمَّ قَالَ : " افْعَلْ كَمَا فَعَلَ أُمَرَاؤُكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبد العزیز بن رفیع بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور اُن سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمجھی ہو ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم الترویہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی ؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ منیٰ میں ۔ میں نے عرض کیا کہ روانگی والے دن عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ابطح میں ۔ پھر فرمایا کہ تم ویسے ہی کرو جیسے تمہارے حکمران کریں ۔ ( وہ جہاں نماز پڑھیں تم وہیں پڑھ لو ) ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2796
تخریج حدیث اسناده صحيح
حدیث نمبر: 2797
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، قَالَ : لَقِيتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَى حِمَارٍ مُتَوَجِّهًا إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ ؟ قَالَ : " صَلَّى حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُكَ " ، وَقَالَ ابْنُ هِشَامٍ : عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبد العزیز بن رفيع بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک سے ملا جبکہ وہ گدھے پر بیٹھ کر منیٰ کی طرف جا رہے تھے ۔ میں نے اُن سے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج کے دن ( 8 ذوالحجہ کو ) نماز ظہر کہاں ادا کی تھی ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ تم وہیں نماز پڑھو جہاں تمہارے حکمران پڑھیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها / حدیث: 2797
تخریج حدیث اسناده صحيح